اسرائیل کی طرف سے جاری کردہ ایک ہسپانیہ کی ثقافتی علامت اور ہسپانوی موقف کی ویڈیو کو سکینڈلائز کیے جانے کی حرکت کی سپین نے مذمت کی ہے، یہ ویڈیو اسرائیلی وزیر خارجہ نے خود جاری کی ہے جس میں سپین کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کا مضحکہ اڑایا گیا ہے اور سپین کو طنزا کہا گیا ہے۔ ' شکریہ سپین۔'اس پر ردعمل دیتے ہوئے سپین کے وزیر خارجہ مینوئل الباریس نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے ہم مشتعل نہیں ہونا چاہتے، ویڈیو کو سکینڈلائزانداز میں پیش کیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے۔سپین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل میں میرے یہ رفیق کار بھی جانتے ہیں۔ سپین نے حماس کے حملے کی بھی مذمت کی تھی۔ لیکن اس ویڈیو میں ہسپانوی ثقافتی علامت کو استعمال کیا گیا ہے۔خیال رہے سپین کی وزیر دفاع مارگریٹا روبلز نے ہفتے کے روز برے کھلے الفاظ میں یہ کہا تھا کہ غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے سپین کے نائب وزیر اعظم نے بھی اسرائیل کو نسل کشی کا مرتکب ہی قرار دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی