i بین اقوامی

اسرائیل کی حکمران جماعت میں اختلافات،اسرائیلی کابینہ کے رکن اور سابق فوجی سربراہ نے نئے انتخابات کا مطالبہ کردیاتازترین

May 30, 2024

اسرائیل کی حکمران جماعت میں دراڑیں سامنے آگئیں، اسرائیلی کابینہ کے رکن اور سابق فوجی سربراہ گاڈی ایسنکوٹ نے نیتن یاہو حکومت کو بری طرح ناکام قرار دیکر نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا،ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کی جنگی کابینہ کے رکن گاڈی ایسنکوٹ نے سال کے اختتام تک نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو سکیورٹی اور معیشت کے معاملات میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔ایسنکوٹ کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ کو شروع ہوئے 8ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ جنگ کی پیچیدگیوں سے متعلق بتانے کے بجائے لوگوں کو حماس کے خلاف مکمل فتح جیسے نعروں سے گمراہ کر رہے ہیں۔ایسنکوٹ نے کہا کہ اگر کوئی کہتا ہے کہ رفح میں دو چار بٹالین بھیجنے سے اسرائیلی یرغمالی واپس لائے جا سکتے ہیں تو وہ دراصل جھوٹے بھرم میں مبتلا ہے، غزہ میں استحکام اور حماس کا نعم البدل تیار کرنے میں تین سے پانچ سال لگ جائیں گے۔اسرائیلی وزیر نے کہا کہ نیتن یاہو ایرانی نیوکلیئر پروگرام روکنے، معیشت کے استحکام کیلئے سعودی عرب سے سفارتی تعلقات کے قیام جیسے 2022کی انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں بھی بری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی