اسرائیلی فوج نے غزہ کے سینکڑوں مقامات پر بم برسا دیئے، تازہ حملوں میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صہیونی فوج نے 24 گھنٹوں کے دوران رفاہ کراسنگ اور جبالیہ کیمپ سمیت230 مقامات پر فضائی حملے کیے، خان یونس کے یورپی ہسپتال کے قریب بمباری سے 55 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے، اسرائیل کی جانب سے ہلال احمر کی عمارت کا گھیرا وکر لیا گیا جبکہ غزہ کے علاقے شجاعیہ پر بھی قبضے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔ ادھر شمالی غزہ میں اسرائیل کی مسلسل بمباری اور پابندیوں کی وجہ سے تمام ہسپتال غیر فعال ہوگئے، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں فیول سپلائی کی بندش، سٹاف اور سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال طبی سرگرمیوں سے محروم ہو گئے ہیں، فلسطینی ہلال احمر کے مطابق شمالی غزہ کے جبالیہ مہاجرین کیمپ میں چیریٹی ایمبولینسز کو بھی قبضے میں لیا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی