اسرائیلی پارلیمنٹ کی فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف منظور ہونے والی قرارد پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا ردعمل سامنے آگیا۔عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی فلسطینی ریاست کے خلاف منظور کردہ قرار داد سے شدید مایوسی ہوئی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے ان کے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے کہا اس طرح ووٹ کے ذریعے دوریاستی حل کو رد نہیں کیا جا سکتا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل کے بقول فلسطین کا دوریاستی حل ہی ایسا پائیدار راستہ ہے جو اسرائیل اور فلسطینیوں کو امن اور استحکام کی طرف لے جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز منظور ہونے والی اسرائیلی پارلیمنٹ کی قرار داد کے حق میں 120ارکان نے ووٹ دیے جب کہ 68نے مخالفت کی تھی۔اقوام متحدہ، امریکا اور عرب ممالک فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی