i بین اقوامی

اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ، 29فلسطینی شہید،53 زخمیتازترین

July 10, 2024

غزہ میں سکول کے قریب پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 29فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے،غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ میں خان یونس شہر کے مشرق میں اباسان الکبیرہ قصبے میں العودہ سکول کے قریب قائم پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا،جاں بحق افراد میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ حملے میں 53سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے،غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے سکول میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دی گئی تھی،دوسری جانب اسرائیلی حملے پر حماس نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں پر حملوں سے جنگ بندی مذاکرات کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی