امریکی صدر جوبائیڈن نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے ابتدائی شواہد ملنے کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے لیے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے پر اسرائیل کا دفاع کیا ہے کہ اسرائیل نسل کشی کے جنگی جرائم میں ملوث نہیں ہے،امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا 'جو کچھ اسرائیل غزہ میں کر رہا ہے وہ نسل کشی نہیں ہے۔ ہم نسل کشی کے الزام کو مسترد کرتے ہیں۔صدر کا یہ موقف وائٹ ہائوس میں یہودی امریکیوں کے ورثے کا مہینہ منائے جانے کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سامنے آیا،خطاب کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا 'ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ حماس اور اس کے لیڈر یحیی السنوار کو غزہ سے نکال باہر پھینکیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس حماس کی باقیات کو ختم کر دیں اور اسے مکمل شکست دے دیں۔ ہم اسرائیل کے ساتھ مل کر یہ کام کر رہے ہیں تاکہ ایسا ہوجائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی