یورپی یونین کونسل کے سربراہ چارلس میشل نے کہا ہے کہ یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈر لئین کے اسرائیل حامی رویے نے یونین کے اعتبار کو نقصان پہنچایا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق میشل نے کہا کہ وان ڈر لئین کے اسرائیل کے لئے ظاہر کردہ بھرپور تعاون نے نہ صرف یونین کے اندر اختلافات پیدا کئے ہیں بلکہ یونین کے اعتبار کو بھی ذک پہنچائی ہے۔ یونین پر عالمی بے اعتباری کا بدلہ ہم چکا رہے ہیں۔میشل نے یورپی یونین کمیشن کو "ضرورت سے زیادہ سیاسی ہونے اور رکن ممالک کی منظوری لئے بغیر بیانات جاری کرنے کا بھی قصور وار ٹھہرایا ہے"۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی