مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والے جرائم کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی تفتیشی کمیشن نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کی وسیع پیمانے پر تباہی سمیت جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔کمیشن نے 7اکتوبر سے 31دسمبر کے درمیان غزہ کی پٹی میں متحارب فریقوں کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور بین الاقوامی جرائم کے بارے میں اپنی رپورٹ شائع کی ہے۔اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کی وسیع پیمانے پرتباہ کاریوں سمیت جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کمیشن نے تل ابیب انتظامیہ سے کہا کہ وہ رفح میں اپنے حملے فوری طور پر بند کرے جن کے باعث ہزاروں شہری غیر محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی