i بین اقوامی

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں شدت آگئی ہے، پینٹا گونتازترین

June 13, 2024

پینٹا گون نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں شدت آگئی ہے۔ اس کشیدگی کو کم رکھنے کے لیے امریکی وزیر دفاع نے بدھ کے روز اپنے اسرائیلی ہم منصب یوو گیلنٹ سے اس سلسلے میں بات بھی کی ہے، عرب میڈیا کے مطابق پینٹا گون کی ڈپٹی پریس سیکرٹری سبرینا سنگھ نے بھی اس بارے میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے شمال میں سرگرمیاں دیکھ رہے ہیں۔ ان سرگرمیوں میں پہلے سے اضافہ ہے۔اسرائیل کے ساتھ بڑھی ہوئی سرحدی کشیدگی کے دوران پینٹا گون میںلبنانی آرمی چیف نے امریکی فوجی سربراہ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔اس موقع پر پینٹاگون نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل سی کیو بران اور جنرل جوزف عون کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور لبنان مشرق وسطی کے خطے میں پائیدار سلامتی و استحکام کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔بیان میںاس توقع کا اظہار کیا گیا ہے کہ عون کیپٹل ہل پر قانون سازوں اور مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لیے وائٹ ہائوس کے کوآرڈینیٹر بریٹ میک گرک سمیت دیگر امریکی حکام سے ملاقات کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی