i بین اقوامی

اسماعیل ہانیہ کے اہلخانہ نے شہادت قابل فخر قرار دیدیتازترین

August 01, 2024

اسماعیل ہانیہ کے اہلخانہ نے ان کی شہادت قابل فخر قرار دیدی،اسماعیل ہانیہ کی بہو نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج میرے سسر شہید ہونے والوں میں شامل ہو گئے، اللہ پاک ہماری قسمت بدلیں گے، ہمارا غم بہت بڑا ہے، آنکھیں اشک بار ہیں، ہمارادل غمزدہ ہے، انہوں نے کہا کہ امید ہے اللہ پاک ہمارے حالات بہتر کریں گے،اسماعیل ہانیہ کے بیٹے نے والد کی شہادت پر کہا میرے والد ہر روز شہادت محسوس کرتے تھے، ہمیں ان پر فخر ہے اور ہم اپنا سر اونچا رکھتے ہیں، میرے والد کا وہ خواب پورا ہوا جس کا انہوں نے خواب دیکھا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی