i بین اقوامی

ارجنٹائن کی نئی حکومت کے خلاف ہزاروں افراد بیونس آئرس کی سڑکوں پر نکل آئےتازترین

December 21, 2023

ارجنٹائن کی نئی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف پہلے بڑے احتجاج میں ہزاروں افراد بیونس آئرس کی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔صدر جاویر میلی نے ایسے اقدامات کا اعلان کیا جن میں اخراجات میں کمی اور کرنسی کی قدر میں زبردست کمی شامل ہے۔انہوں نے اقتصادی اصلاحات کے ایک فرمان پر بھی دستخط کیے جس سے برآمدات پر پابندی ختم ہو جائے گی۔مارچ کی قیادت بیروزگاروں کی نمائندگی کرنے والے گروپوں نے کی۔ مظاہرین کو سڑکیں بلاک کرنے سے روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ریڈیو اور ٹی وی پر نشر ہونے والی تقریر میں، صدر میلی نے 300 اقدامات میں سے کچھ کی تفصیل بتائی۔ان میں ریاستی کمپنیوں کی نجکاری اور کان کنی اور دیگر صنعتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنا شامل ہے۔ صدر نے کہا کہ وہ جائیداد کے کرایے کو ریگولیٹ کرنے والے قانون کو منسوخ کر دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی