i بین اقوامی

انڈونیشیا میں الیکٹرک گاڑیوں کی نمائش میں چینی کاریں نمایاںتازترین

May 02, 2024

چین کے الیکٹرک کار ساز اپنیعمدہ معیار، جدید ڈیزائن اور مسابقتی قیمتوں کے سبب انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقدہ ایک نمائش میں نمایاں نظر آئے ہیں۔ 6 روزہ نمائش میں 110 سے زائد آٹو برانڈز کی کاریں صارفین کے لیے پیش کی گئی ہیں جن میں بی وائی ڈی، چیری، وولنگ، سیرس، نیتا، ایم جی، بی ایم ڈبلیو اور موبل انک بنگسا (ایم اے بی) شامل ہیں۔ شرکا کو کاروں کی تجرباتی ڈرائیو کا موقع بھی دیا گیا ۔ جکارتہ کے وسط میں منعقدہ نمائش کی میزبانی انڈونیشین ای وی انڈسٹری کی ایسوسی ایشن پیری کلینڈو کر رہی ہے جس کا مقصد جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں الیکٹرک گاڑی کے ایکو سسٹم کا فروغ ہے۔ اس موقع پر پیری کلینڈو کے چیئرمین مولڈوکو نے کہا کہ باقاعدگی سے منعقدہ اس نمائش میں اس بار پہلے سے زائد کمپنیاں شریک ہیں۔ انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ انڈونیشیا میں الیکٹرک کاروں کے ایکو سسٹم کو تیز کرنے میں تعاون کریں۔ انہوں نے اس بات کا تذکرہ بھی کیا کہ ایسوسی ایشن نے ایونٹ میں 400 ارب انڈونیشی روپیہ (تقریبا 2 کروڑ 46 لاکھ امریکی ڈالر) کی مجموعی لین دین کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انڈونیشیا اس وقت موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی غرض سے پائیدار توانائی خاص طور پر الیکٹرک گاڑیوں سے ماحولیاتی نظام کی بہتری کے لئے قومی کار ساز صنعت کی حوصلہ افزائی کرکے اپنے عزم کی تکمیل کی راہ پر گامزن ہے۔ تقریب میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں عالمی رہنما بی وائی ڈی نے صوبے مغربی جاوا کے سوبانگ اسمارٹ پولیٹن انڈسٹریل ایریا میں تقریبا 100 ہیکٹر اراضی پر آٹوموٹو اسمبلی پلانٹ کے تعمیراتی منصوبے کا اعلان کیا جس کا سنگ بنیاد جولائی میں رکھا جائے گا اور یہ 2026 سے پیداوار شروع کرے گا۔ پی ٹی بی وائی ڈی موٹر انڈونیشیا کے صدر ڈائریکٹر ایگل ژا نے کہا کہ سوبانگ اسمارٹ پولیٹن انڈسٹریل ایریا رقبے، فاصلے، ماحول اور معاون بنیادی ڈھانچے کے اعتبار سے معیار پر پورا اترا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی