i بین اقوامی

انڈونیشیا اور آسٹریلیا ،سوئیڈن، لندن سمیت مختلف ممالک میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرےتازترین

December 18, 2023

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں امریکی سفارت خانے کے باہر سینکڑوں مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا،آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین نے اسٹیٹ لائبریری سے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا،اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں تین اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی حکومت کے خلاف تل ابیب میں بھی احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی، مظاہرین نے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے فوری معاہدے کا مطالبہ کردیا،ادھر شمالی لندن میں احتجاجی ریلی کے دوران مظاہرین اسرائیلی سفیر کے گھر کے سامنے پہنچ گئے جہاں انہوں نے فلسطین آزاد کرو اور غزہ میں جنگ بند کرو کے نعرے لگائے،سوئیڈن میں بھی فلسطین کے حق میں احتجاج کیا گیا اور دارالحکومت اسٹاک ہوم میں فلسطینی پرچم تھامے سینکڑوں افراد کی جانب سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی