i بین اقوامی

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے یورپی کمیشن کی سالانہ رپورٹ مسترد کردیتازترین

June 14, 2024

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے حکومت نے یورپی کمیشن اور یورپی یونین کے امورخارجہ اور سلامتی پالیسی کے اعلی نمائندے کے ہانگ کانگ سے متعلق جاری کردہ نام نہاد سالانہ رپورٹ میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی قومی سلامتی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو نشانہ بنانے والے بے بنیاد اور متعصبانہ مواد کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی حکومت کے ایک ترجمان نے زور دیکر کہا کہ "ایک ملک، دو نظام" کی قانونی بنیاد ، آئین اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ بنیادی قانون پر مشتمل ہے اور یہ بنیادی حقوق و آزادیوں کی آئینی ضمانت مہیا کرتی ہے، جس میں قانون کے تحت مساوات کا حق بھی شامل ہے اور اسے قانون کی حکمرانی اور آزاد عدالتی طاقت سے تقویت ملتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت یورپی یونین پر زور دیتی ہے کہ وہ غلط فہمیوں سے حقائق کا ادراک کرے، عالمی قوانین اور تعلقات کے بنیادی اصولوں کا احترام کرے اور فوری طور پر ہانگ کانگ امورمیں مداخلت بند کرے جو خالصتا چین کا اندرونی معاملہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون نافذ ہونے کے بعد سے یورپی یونین نے نام نہاد سالانہ رپورٹ کے ذریعے قومی سلامتی تحفظ کے لیے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ پر حملہ کیا ہے۔ یورپی یونین نے جان بوجھ کراس حقیقت کو بھی نظر انداز کیا ہے کہ اس قانون نے ہانگ کانگ برادری کے ذریعہ معاش اور معاشی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کاروباری ماحول کو معمول پر لانے کے قابل بنایا ہے۔ یورپی یونین نے دوہرے معیار کے ساتھ منافقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بیرونی ممالک یا بیرونی قوتیں ہانگ کانگ کی صورتحال کو بدنام کرکے اس کی خوشحالی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش صرف ان کی اپنی کمزوریوں اور ناقص عزائم کو بے نقاب کرے گی اور ناکام ہوجائیگی۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت قانون کی حکمرانی کے اصول کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا جاری رکھے گی تاکہ "ایک ملک، دو نظام"، "ہانگ کانگ کا انتظام ہانگ کانگ کے عوام کے پاس" اور اعلی درجے کی خودمختاری کے اصولوں کا کامیاب نفاذ یقینی بنائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی