امریکی سینیٹر نے چین سے درآمد ہونے والی لہسن کو امریکی قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا،ریپبلکن سینیٹر رک اسکاٹ نے امریکی وزیر تجارت کو خط لکھ کر چینی لہسن کے غیر محفوظ ہونے سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا،اپنے خط میں امریکی سینیٹر رک اسکاٹ نے چینی لہسن اگانے کے طریقوں پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ چین دنیا بھر میں لہسن کا سب سے بڑا ایکسپورٹر ہے اور امریکا اس کا سب سے بڑا خریدار ہے،انہوں نے لکھا کہ بیرون ممالک خصوصا کمیونسٹ چین میں لہسن اگانے کے طریقے غیر محفوظ ہیں اور یہ بات امریکا میں صحت عامہ کے مسائل پیدا کرسکتی ہے،اپنے خط میں انہوں نے مزید لکھا کہ فوڈ سیفٹی اور سکیورٹی ایک اہم مسئلہ ہے اسلئے یہ معاملہ ہماری قومی سلامتی، پبلک ہیلتھ اور معاشی خوشحالی کیلئے خطرہ ہے،انہوں نے امریکی وزارت تجارت سے مطالبہ کیا کہ چین سے درآمد ہونے والی لہسن کے معیار اور اس کے امریکیوں کی صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات سے متعلق تحقیقات کی جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی