i بین اقوامی

امریکی سینیٹ سے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کیلیے مجموعی طور پر95 ارب ڈالرز کے امدادی پیکج کی منظوریتازترین

April 24, 2024

امریکی سینیٹ نے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کے فوجی امداد کیلئے مجموعی طور پر 95ارب ڈالرز کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی، جس میں اسرائیل کے لیے 26ارب ڈالرز بھی شامل ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ نے امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے ہفتے کے روز منظور کیے گئے اقدام کی واضح حمایت کی، اس بل کے حق میں 79ووٹ جبکہ 18اراکین نے مخالفت میں ووٹ دیے۔اس پیکج میں یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی فوجی امداد شامل ہے، جس کے بارے میں پینٹاگون کا کہنا ہے کہ بل کے تحت اسرائیل کے لیے 26ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے جس میں انسانی ضروریات کے لیے 9ارب ڈالرز شامل ہیں۔یوکرین کے لیے تقریبا 61ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے جس میں ہتھیاروں کے لیے 23ارب ڈالرز بھی شامل ہیں ، تائیوان سمیت ایشیا پیسفک کے لیے 8ارب ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔جوبائیڈن نے ایک بیان میں بل کی منظوری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قوم اور دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے اہم ہے، ہم اپنے اتحادیوں کی حمایت کرتے ہیں جو حماس اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جیسے ظالموں کے خلاف اپنا دفاع کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی