امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے آذربائیجان کے صدر الہام علی یف اور آرمینیائی وزیر اعظم نکول پشینیان سیٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق، بلنکن نے علی یف اور پشینیان کے ساتھ اپنی بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا،پائیدار امن معاہدے کے لیے علی یف کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے، بلنکن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعات طرفین کے لیے تکالیف کا باعث بنے ہیں،انہوں نے ان امن مذاکرات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کرائی،امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے بھی پشینیان سے ملاقات میں امن مذاکرات کی اہمیت کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے آرمینیا سے 21نومبر کو امن معاہدے کے مذاکرات کے لیے براہ راست دو طرفہ مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا،آرمینیا اور آذربائیجان کے سرحدی تعین کمیشن کا اجلاس 30نومبر کو دونوں ممالک کے درمیان سرحدی علاقے میں منعقد ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی