i بین اقوامی

امریکی و اسرائیلی جاسوسوں کے مشترکہ سیل کے ارکان گرفتار کیے ہیں، حوثی انٹیلی جنس چیف کا دعویتازترین

June 11, 2024

حوثیوں نے امریکہ اور اسرائیل کے جاسوسی کے ایک مشترکہ سیل کا پتہ چلانے کے بعد اس کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے، یمن کے ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے حوثی انٹیلی جنس چیف عبدالحکیم الاخوانی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے مبینہ جاسوسی سیل میں ایک یمن میں امریکی سفارت کے سابق سٹاف ممبر بھی شامل ہے۔عبدالحکیم الاخوانی کے مطابق 'اس امریکی و اسرائیلی جاسوسی سیل کے ذمہ دہشت گردی اور تخریب کاری کے واقعات کر کے یمن میں خوف اور تباہی پھیلا نے کے واقعات ممکن بنانا تھا ۔ نیز سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں دشمن کے مقاصد کے لیے نیٹ ورکنگ کرنا تھی،دعوے کے مطابق 'جاسوسی سیل میں شامل انتظامی عہدوں پر موجود افراد اور امریکی سفارت خانے میں کام کرنے والے اہلکار اپنی پوزیشن کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے جاسوسی اور دہشت گردی کی سرگرمیاں ممکن بناتے تھے،یمنی حوثیوں کے انٹیلی جنس چیف نے مزید انکشاف کیا ہے کہ 'جب سے امریکہ نے صنعا میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا ہے تب سے یہ جاسوسی سیل اقوام متحدہ کے دفاتر اور اداروں سمیت بین الاقوامی اداروں کے کور میں چھپ کر کام کرنے لگا۔ اس سیل نے گویا کبھی یمن میں اپنے منصوبے روکے نہیں تھے۔ خیال رہے امریکہ نے یمن میں اپنا سفارت خانہ 2014میں ہی بند کر دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی