امریکا کی جانب سے ایران کے شہر کرمان میں بم دھماکوں اور لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا گیا ہے،امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل سے مل کر حماس کو ختم کر دے گا، بحیرہ احمر میں اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں نہیں پتہ ایران اور لبنان میں حملوں کا ذمہ دار کون ہے اور کون ان کا بینیفشری ہے، ایران میں بم دھماکوں اور لبنان میں ہونے والے ڈرون حملے کا امریکا اور اسرائیل ذمہ دار نہیں، ہمارا ان حملوں سے کوئی لینا دینا نہیں،دوسری جانب امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں ہونے والے بم حملوں میں امریکا اور اسرائیل ملوث نہیں، لبنان پر حملے سے متعلق اسرائیل نے ہمیں آگاہ نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، امر یکا اور اسرائیل کو ایران پر حملوں کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا، بیروت حملہ جس میں صالح العاروری جاں بحق ہوئے امریکا کو اس کی اطلاع نہیں تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی