امریکا میں ایک شخص کو اپنا گمشدہ کتا دو سال بعد گھر سے تقریبا 1000میل دور فلوریڈا سے مل گیا،کتے کے مالک ٹونی ڈنکن کا کہنا تھا کہ ان کا کتا لونا کچھ جنگلی جانوروں کا پیچھا کرتے ہوئے ان کے مارڈیلا اسپرنگز کے گھر سے قریبی جنگل میں گیا لیکن واپس نہیں آیا،ٹونی ڈنکن کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے اپنے کتے کے واپس ملنے کی امید نہیں چھوڑی تھی لیکن گزشتہ ہفتے فلوریڈا میں قائم لابیلے اینیمل کنٹرول کی جانب سے کال موصول ہونے پر وہ حیران تھے،اینیمل کنٹرول نے ٹونی کو بتایا کہ انہیں لابیلے والمارٹ اسٹور کی پارکنگ میں ایک کتا آوارہ پھرتا ملا اور مائیکرو چپ اسکین کرنے پر اس کی شناخت گمشدہ لونا کے طور پر ہوئی،ٹونی نے اطلاع ملتے ہی 1000میل دور موجود لونا سے ملنے کے لیے سفر شروع کر دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی