مشہور امریکی تاجر اور مصنف رابرٹ کیوسکی نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکا دنیا کا غریب ترین ملک بن جائے گا، انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکا میں غربت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،انہوں نے اس سفر کے دوران اپنے ممبئی آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ کچی آبادیوں میں جاتا ہوں، اس لیے اس بار میں ممبئی کی کچی آبادیوں میں آیا، میں لوگوں کو دیکھتا اور ان سے بات کرتا ہوں لیکن جس چیز نے زیادہ تر لوگوں کو چونکا دیا وہ یہ کہ امریکا میں کبھی کچی آبادی نہیں رہی۔ مگر اس طرح کی کچی آبادی آج پورے امریکہ میں ہر دیکھی جا سکتی ہیں، انہوں نے عالمی مالیات کی بدلتی ہوئی حرکیات اور عالمی ریزرو کرنسی کے طور پر امریکی ڈالر کی حیثیت جیسے وسیع تر موضوعات کے بارے میں بھی بات کی،کیوسکی نے امریکی ڈالر کو "ٹائلٹ پیپر" کے برابر قرار دیا اور کاغذی کرنسی کو جعلی کہا، انہوں نے بٹ کوائن کو "عوام کا پیسہ" اور فیاٹ ڈالر کو جعلی رقم قرار دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی