مغربی امریکا اور کینیڈا کے بیشتر حصوں کو شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق صرف امریکا میں 20ملین سے زائد افراد گرمی کی لہر سے متاثر ہیں جبکہ گرمی کی شدت کے باعث امریکا میں جنگلات کی آگ کا خطرہ بھی مزید بڑھ گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں 20جگہ لگی آگ سے ایک لاکھ ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہو چکی ہے جبکہ اوریگون اور ایریزونا کے جنگلات میں بھی کئی مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے،ادھر کینیڈا کے صوبے البرٹا میں 170اور برٹش کولمبیا میں 375مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، کینیڈا کے سیاحتی مقام جیسپر سے 25ہزار افراد کا انخلا کرایا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی