امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیر کے روز ایک ایسا مسودہ پیش کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صدر جوبائیڈن کے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے پیش کردہ مسودے کی حمایت کی جائے۔ یہ مسودہ امریکی صدر نے پچھلے ہفتے پیش کیا تھا اور حماس پر زور دیا تھا کہ اسے قبول کر لے۔امریکی سفیر برائے اقوام متحدہ لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے اس موقع پر کہا کہ اس روڈ میپ کی کئی رہنما اور حکومتیں حمایت کر چکی ہیں ۔ ان میں خطے کے رہنما اور حکومتیں بھی شامل ہیں۔۔ نیز حماس سے اسے فوری اور غیر مشروط طور پر تسلیم کرنے کا کہا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی