i بین اقوامی

امریکہ کا اتحادی ممالک کو روس کے منجمد کردہ 350 ارب ڈالر کے اثاثوں کو یوکرین کی مددکیلیے استعمال کرنے کا مشورہتازترین

May 21, 2024

امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے گروپ سیون کے رکن ملکوں سے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ روس کے منجمد کیے گئے اثاثہ جات جن کی مالیت 350ارب ڈالر ہے کو بروئے کار لاتے ہوئے انہیں یوکرین کی مدد کے لیے استعمال کرنے کا راستہ تلاش کریں۔عرب میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ گروپ سیون کے رکن امریکہ اور اتحادی اس معاملے پر گرمجوشی سے کام کر رہے ہیں کہ روسی اثاثہ جاتا جو ان کے ہاں موجود تھے اور روس پر پابندیوں کے باعث منجمد ہیں انہیں یوکرین کی مدد کے لیے باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان میں سے کم از کم 50ارب ڈالر کی بڑی رقم آسانی سے نکال کر یوکرین کو بانٹی جا سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے روس کے کم از کم 350ارب ڈالر کے اثاثے ان ملکوں میں غیر فعال پڑے ہیں۔ اٹلی نے اس راستے کو دلچسپ قرار دیا ہے اور اس راستے پر مزید بھی چلنے کا عندیہ دے رہا ہے۔ خیال رہے اٹلی دنیا کے سات امیر ترین ملکوں کے اس فورم کا اس سال صدر ہے۔رپورٹ کے مطابق روسی رقوم اور اثاثہ جات کو اپنے استمال میں لاتے ہوئے یوکرین کے حوالے کرنے کے اس خیال کو عملی شکل دینے کے لیے ضروری ہے کہ یورپی یونین کی ٹھوس حمایت بھی مل جائے، امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر ہم آمروں کی طرح علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو یا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کے لیے شروع میں ہی اپنے اہداف پر رک جانے کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی۔ ییلن نے زور دے کہا ' مجھے لگتا ہے یہ ضروری ہے کہ روسی وسائل پر ہاتھ ڈالا جائے۔اس مقصد کے لیے ہم سب مل کر آگے بڑھیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ گروپ سیون کے اگلے اجلاس میں باہمی غور وفکر یا یہ اہم ترین نکتہ ہو گا۔ کہ ہم سب مل کر کیسے آگے بڑھیں اور روسی وسائل کو بروئے کار لائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی