i بین اقوامی

الجزیرہ کا اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہتازترین

December 18, 2023

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اپنے صحافی کے قتل پر اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،الجزیرہ کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنے صحافی کے قتل پر عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کریں گے اور کیمرا مین ثمر ابوداقہ کے قتل کا معاملہ ہیگ کی عدالت بھجوانے کیلئے قانونی ٹیم کو ہدایت کر دی ہے،یاد رہے کہ گزشتہ روز خان یونس میں اسرائیل کے فضائی حملے میں الجزیرہ کا کیمرا مین ثمر ابوداقہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہو گیا تھا، ثمر ابوداقہ کیساتھ الجزیرہ غزہ کے بیورو چیف وائل دحدود بھی زخمی ہوئے، ان کا پورا خاندان اکتوبر میں ہونے والے حملے میں شہید ہو گیا تھا،غزہ میں 7اکتوبر سے اب تک جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 19ہزار 76سے تجاوز کر چکی جبکہ 50ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے، شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی