i بین اقوامی

الجزائر، شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے 6افراد ہلاکتازترین

June 07, 2024

الجزائر کے مغربی صوبوں میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 6افراد ہلاک ہو گئے۔الجزائر کی سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ جنرل کے تحریری بیان کے مطابق مغربی علاقوں میں شدید بارشیں سیلاب اور دریاوں میں طغیانی آنے کا موجب بنیں۔صوبہ الا بیض کی وادی الا غسول میں پانی کے ریلے میں بہہ جانے والی گاڑی سے 5افراد کی لاشیں ملی ہیں۔تلمیسن صوبے کے سیبدو قصبے میں سیلابی پانی کی زد میں بہہ کانے والا 59سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ عملے کے درجنوں ارکان، غوطہ خوری کی ٹیمیں اور ایمبولینسز کو فوری طور پر موسلادھار بارشوں سے پیدا ہونے والی ممکنہ منفی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تفویض کیا گیا ہے۔ملک میں ایک ہفتے کے اندر سیلاب سے 15افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی