برطانیہ میں الیکٹرانک سگریٹ پینے کے باعث 17سالہ لڑکی کائلہ کا پھیپھڑہ پھٹ گیا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے 5گھنٹے کا طویل آپریشن کیا۔الیکٹرانک سگریٹ کو ای سگریٹ یا ویپر سگریٹ بھی کہا جاتا ہے، یہ بیٹری سے چلنے والی ایک ایسی ڈیوائس ہے جسے بالکل سگریٹ کی شکل دی گئی ہے۔الیکٹرانک سگریٹ میں تمباکو نہیں ہوتا بلکہ نکوٹین اور دیگرلکوئیڈ کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو کسی بھی طرح عام سگریٹ جیسی نہیں بلکہ اس کے نقصانات اور بھی زیادہ ہیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہری مارک بلیتھ اس وقت حیران رہ گیا جب اس نے اپنی 17سالہ بیٹی کائلہ کو مرگی کے دورے میں درد میں مبتلا دیکھا جس کے بعد لڑکی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تو پتہ چلا کہ اس کا پھیپھڑا الیکٹرانک سگریٹ کی وجہ سے پھٹ گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے اس کے والد کو بتایا کہ ان کی بیٹی کا ساڑھے 5گھنٹے تک جاری رہنے والا ریسکیو آپریشن ہوا ہے۔ الیکٹرانک سگریٹ کی شدید تمباکو نوشی کے باعث پھیپھڑوں کا کچھ حصہ پنکچر ہونے کے بعد نکال لیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی