اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے وزارت عظمی پر فائز رہنے کا فیصلہ کر لیا،ہسپانوی وزیراعظم نے اہلیہ کے خلاف کرپشن اسکینڈل کے بعد مستعفی ہونے نہ ہونے کا فیصلہ کرنے کیلئے پانچ روز کا وقت طلب تھا۔ 2018سے برسر اقتدار 52سالہ پیڈرو سانچیز نے گزشتہ ہفتے اہلیہ کے خلاف الزامات کی تردید کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں پر اہلیہ کے خلاف سیاسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔شہریوں کے نام ایک خط میں اپنے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے منصب سے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے عوامی فرائض سے پانچ دن کا وقفہ لیا تھا،واضح رہے کہ ہسپانوی عدالت نے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی اہلیہ بیگونا گومز کے خلاف اثر و رسوخ کے غلط استعمال اور کرپشن الزامات پر ابتدائی تحقیقات کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی