i بین اقوامی

العاروری کا قتل، حماس نے ثالث ممالک کو غزہ میں جنگ بندی یا قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کرنے سے روک دیاتازترین

January 03, 2024

حماس نے بیروت میں صالح العاروری کے قتل کے بعد ثالث ممالک کو غزہ میں کسی بھی قسم کی جنگ بندی یا قیدیوں کے کسی بھی تبادلے کے معاہدے کو منجمد کرنے کے بارے میں مطلع کیا ہے،عرب میڈیاکے مطابق کسی بھی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات کو بھی "العاروری کے قتل کے بعد تا اطلاع ثانی " ملتوی کر دیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق العاروری غزہ میں ایک بڑی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے زیادہ مفاہمت تک پہنچنے کے لیے ثالثوں کے ساتھ گذشتہ چند دنوں سے بات چیت کر رہے تھے،ذرائع نے تصدیق کی کہ صالح العاروری اگلے ہفتے ثالثوں سے ملاقات کے لیے حماس کے جنگ بندی کے مطالبات پر مزید مشاورت کرنے جا رہے تھے،ذرائع نے کہا کہ ثالث فی الحال ممکنہ بڑی کشیدگی کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں،انہوں نے تل ابیب سے رابطہ کیا ہے، جس نے انہیں بتایا گیاکہ وہ مزید قاتلانہ کارروائیاں کرنا بند نہیں کرے گا۔ تل ابیب نے مزید کہا کہ وہ ان کارروائیوں کو روکنے کے بدلے میں جنگ بندی تک پہنچنے کوششوں کو مسترد کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی