i بین اقوامی

اقوام متحدہ نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں صرف دو دن کی توسیع نا کافی قرار دے دیتازترین

November 28, 2023

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حماس اور اسرائیل کی جانب سے مزید دو دن کی عارضی جنگ بندی کا دورانیہ انتہائی کم قرار دے دیا،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے حماس، اسرائیل جنگ بندی کے کم مدتی وقفے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کا وقفہ امن کی ایک جھلک تو ہو سکتی ہے لیکن یہ حل نہیں،انتونیو گوتریس نے غزہ میں بروقت امداد منتقلی کیلئے مزید راہداری کھولنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی میں 2روز کی توسیع فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی کیلئے انتہائی کم ہے،واضح رہے کہ عارضی جنگ بندی کے بعد چار روز کے دوران حماس نے اب تک 39اسرائیلی شہریوں سمیت 58یرغمالیوں کو رہا کیا جبکہ اسرائیل کی جانب سے 117فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی