i بین اقوامی

اقوام متحدہ کی قرارداد مسترد کرتے ہیں، دہشتگرد ریاست قائم نہیں ہونے دیں گے، اسرائیلی وزیراعظمتازترین

May 16, 2024

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطینی ریاست کو مکمل رکنیت دینے کی قرار داد مسترد کردی ہے جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ اور رفح میں جاری حملوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی حکومت اقوام متحدہ کی فلسطینی ریاست سے متعلق قرارداد کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ فلسطینیوں کو دہشتگرد ریاست قائم کرنے اور ہم پر حملہ کرنے نہیں دیں گے۔یادرہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 ارکان میں سے 143 ارکان نے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر رکنیت دینے کی قرارداد منظور کی تھی۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ اور رفح میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 60 سے زیادہ فلسطینی شہید جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔صیہونی فوج نے غزہ شہر میں شہریوں کے ہجوم پر بھی میزائل برسا دیے جس سے کئی افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ا دھر اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جوابی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔رفح اور شمالی غزہ پر چڑھائی کرنے والی اسرائیلی فوج کی فلسطینی مزاحمت کاروں سے شدید جھڑپوں کے دوران القسام بریگیڈ نے رفح میں اسرائیلی ٹینکوں پر ڈرامائی حملے کی وڈیو جاری کردی۔حماس نے اسرائیلی ٹینکوں پر ڈرامائی حملے کی ویڈیو جاری کردیویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹینک کے نیچے بارودی سرنگ نصب کر کے اور راکٹوں سے نشانہ بنایا۔دوسری جانب آئرلینڈ رواں ماہ فلسطین کو ریاست تسلیم کر لے گا جبکہ سلووینیا اور اسپین کا بھی رواں ماہ ہی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا ارادہ ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر اسرائیل کے سفاکانہ حملوں کے نتیجے میں کم از کم 35 ہزار 233 افراد شہید اور 79 ہزار 141 سے زائد ہوچکے ہیں، شہید اور زخمیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے جبکہ غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیل کی بلاتفریق وحشیانہ بمباری سے شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی