ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کے بعد امام رضا علیہ السلام کے روضے پر سیاہ پرچم لہرا دیا گیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد روضہ امام رضا علیہ السلام پر سیاہ پرچم لہرا دیا گیا، حادثے کی جگہ سے ایرانی صدر کی انگوٹھی بھی ملی، ایرانی انقلاب کے روح رواں امام خمینی نے یہ انگوٹھی ابراہیم رئیسی کو تحفے میں دی تھی۔دوسری جانب حادثے کے بعد آیت اللہ محمد علی حادثے کے بعد ایک گھنٹے تک زندہ رہے، انہوں نے صدارتی آفس کے سربراہ کو فون کیا اور بات بھی کی تھی، جائے حادثہ سے ملنے والی ابراہیم رئیسی سمیت تمام میتیں قابل شناخت ہیں، آیت اللہ محمد علی آل ہاشم کی میت دوسروں سے زیادہ قابل شناخت حالت میں ملی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی