i بین اقوامی

ایران کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے میں ملوث ہونے کی تردیدتازترین

July 18, 2024

ایران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرحملے کی سازش میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے بیان میں کہا کہ امریکی میڈیا پرایران کے ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد اور بدنیتی پرمبنی ہیں۔ ایسے تمام باتیں اور الزامات گمراہ کن ہیں۔ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان ناصرکنانی کا کہنا ہے کہ ایران ڈونلڈ ٹرمپ پرحملے میں ملوث ہونے کے تمام الزامات کی پرزور تردید کرتا ہے تاہم قاسم سلیمانی کے قتل میں ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست ملوث ہونے کے باعث ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے پرعزم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی