ایران میں عدالت نے سابق وزیر زراعت کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنادی۔ ایران کے سرکاری اخبار کے مطابق چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے مقدمے کی سماعت کے بعد سابق وزیر زراعت جواد ساداتی کو تین سال قید کی سزا سنائی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 51 سالہ جواد ساداتی اگست 2021 سے اپریل 2022 تک وزیر رہے اور ان کے استعفی دینے کے بعد کرپشن کا معاملہ سامنے آیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر زراعت پر مویشیوں کی خرید و فروخت کے ایک مبینہ اسکینڈل کی بنیاد پر کیس چلایا گیا تھا۔ اس مقدمے میں 10 افراد کو پہلے ہی سزا سنائی جا چکی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی