i بین اقوامی

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسرائیل کی طرف سے غزہ کے قیدیوں کی جبری گمشدگی کی تحقیقات کا مطالبہتازترین

December 21, 2023

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فوجی حراستی مراکز میں ہلاکتوں کی اطلاعات کے بعد بدھ کے روز اسرائیل کی طرف سے غزہ سے فلسطینی قیدیوں کی "جبری گمشدگی" کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو فوری طور پر ان تمام افراد کی قسمت اور ان کے بارے میں معلومات کا انکشاف کرنا چاہیے جنہیں اس نے 7اکتوبر سے حراست میں لیا ہے،اسرائیلی افواج کو زیرِ حراست افراد کی گرفتاری کی بنیادوں کی وضاحت کرنی چاہیے اور زیرِ تحویل افراد کے اہل خانہ کو معلومات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے بالخصوص مواصلات اور انٹرنیٹ کی بندش کی بنا پر جس نے غزہ کو باقی دنیا سے منقطع کر رکھا ہے،ایمنسٹی نے اسرائیل کے زیرِ حراست غزہ کے افراد کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور جبری گمشدگی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی