i بین اقوامی

ایکواڈور میں بجلی کا بریک ڈائون، 18ملین شہری بجلی سے محروم ہوگئےتازترین

June 20, 2024

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور بجلی کے بریک ڈائون کی وجہ سے تاریکی میں ڈوب گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایکواڈور میں بجلی جانے سے اندھیرا چھاگیا جس کے سبب 18ملین شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی بندش کی وجہ سے دارالحکومت کوئٹو میں ٹرینوں کا نظام رک گیا اور ٹریفک لائٹس بند ہوگئیں جب کہ بجلی جانے سے تعلیمی نظام اور معمولات زندگی بھی متاثر ہوئے۔رپورٹس کے مطابق بجلی کی یہ بندش کئی گھنٹے تک رہی جس پر حکومتی وزیر رابرٹو لوک نے بجلی کے نظام میں سرمایہ کاری کی کمی کو اس بریک ڈائون کی وجہ قرار دیا۔رابرٹو لوک نے کہا کہ کئی سالوں سے بجلی کے نظام پر کوئی سرمایہ کاری نہیں کی اور آج اس کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ادھر کوئٹو کے میئر نے کہا کہ بلیک آئوٹ کی وجہ سے میٹرو کی بجلی بھی بند ہوگئی جس کا اپنا الگ نظام ہے، الیکٹریکل انرجی سسٹم میں خرابی کی وجہ سے بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی