i بین اقوامی

اگر اسرائیلی وزیراعظم جرمنی میں داخل ہوئے تو گرفتار کرلیا جائے گا، جرمن چانسلر کا اعلانتازترین

May 24, 2024

جرمنی کے چانسلر اولاف شولز کے ترجمان نے کہا ہے کہ انٹرنینشل کریمنل کورٹ(آئی سی سی)کی جانب سے جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیے جانے کے بعد اگر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو جرمنی میں داخل ہوئے تو گرفتار کرلیا جائے گا۔عالمی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولز کے ترجمان اسٹیفن ہیبر سٹریٹ نے تصدیق کی ہے کہ قانون کی پاسداری کی جائے گی اور اسرائیلی وزیراعظم کو جرمنی میں داخلے کی صورت میں گرفتار کرلیا جائے گا۔جرمنی کا بیان برلن میں اسرائیلی سفیر رو پروسور کی جانب سے جرمنی کو آئی سی سی کا مذکورہ فیصلہ مسترد کرنے کا مطالبہ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔اس سے قبل برطانوی پروسیکیوڑ کریم خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ نیتن یاہو، اسرائیلی وزیردفاع یووا گیلینٹ کے ساتھ ساھ حماس کے سربراہ یحی سنوار کی گرفتاری کے لیے کوشش کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی