مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کے نفاذ اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوششیں آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے،انہوں نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس میں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست ہی خطے میں پائیدار امن اور سلامتی ، ترقی اور خوشحالی ہی کا ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے، قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈز کے ساتھ ملاقات کے دوران السیسی نے بین الاقوامی برادری پر اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مصر فلسطینی ریاست کے قیام میں عالمی برادری اور تمام فریقین کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے،مصری ایوان صدر کے سرکاری ترجمان مشیر احمد فہمی نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ کی پٹی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جہاں السیسی نے پٹی میں مستقل جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے مصری کوششوں پر بات کی،قبرصی صدرنے صورت حال کو پرسکون کرنے کے لیے مصر کی انتھک کوششوں کو سراہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی