i بین اقوامی

آسٹریلوی وزیراعظم کا مشرق وسطی تنازعے کے حل کیلئے دوریاستی حل کی حمایت کا اعادہتازترین

July 09, 2024

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے فلسطین اسرائیل تنازعہ کے حل کیلئے اپنی وفاقی حکومت کی طرف سے دوریاستی حل کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نیسڈنی میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے مشرق وسطی میں امن اور سلامتی کو آگے بڑھانے کیلئے جنگ بندی کی حمایت کی ہے، ہم نے مستقل طور پر دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے جو اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی سلامتی کیلئے ضروری ہے تاکہ وہ امن و سکون کے ساتھ رہ سکیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ آسٹریلوی حکومت کا دوریاستی حل پر موقف طویل عرصے سے برقرار ہے۔ انہوں نے کہا لیبر پارٹی کا اسرائیلی ریاست کی حمایت کا موقف اور دوریاستی حل کی حمایت جس میںفلسطینی اسرائیل کیساتھ اپنی ریاست کی جائز امنگوں کو پورا کر نے کے قابل ہوں، یہ وہ مطالبہ ہے جو کافی عرصے سے موجود ہے۔ البانیز نے یہ بات سڈنی میں یہودیوں کے میوزیم میں جیلین سیگل کو آسٹریلیا میں یہود دشمنی کا مقابلہ کرنے کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی حکومت نے ایک بیان میں مشرق وسطی میں تنازعے کے آسٹریلیا بھر کی مختلف برادریوں پر گہرے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ خصوصی ایلچی کی تقرری کو ایک اہم قدم قرار دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام آسٹریلوی تحفظ محسوس کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی