i بین اقوامی

آسٹریلیا، فلسطین کے حامی مظاہرین کا احتجاج، پارلیمنٹ کی چھت پر چڑھ گئے ، سیاہ بینرز لہرا دئیےتازترین

July 04, 2024

فلسطینی حامی مظاہرین نے آسٹریلیا کے پارلیمنٹ ہاوس کی چھت پر چڑھ کر احتجاج کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق گزشتہ روز فلسطین کے حامی مظاہرین آسٹریلیوی پارلیمنٹ کی چھت پر چڑھ گئے، جہاں انہوں نے بینرز لہرا دئیے۔فوٹیج میں چار افراد کو عمارت کی چھت پر سیاہ کپڑوں میں ملبوس دکھایا گیا۔ وہ سیاہ بینرز لہرا رہے تھے جن میں ایک پر تحریر تھا "دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہو گا"۔ یہ فلسطینیوں کے حامی مظاہرین کا مشترکہ نعرہ ہے۔سیاہ کپڑوں میں ملبوس 4 افراد تقریبا 1 گھنٹے تک آسٹریلوی پارلیمنٹ کی چھت پر کھڑے رہے اور سیاہ بینرز لہراتے رہے ۔ اس موقع پر مظاہرین نے فلسطین آزاد ہو گا کے نعرے لگائے اور اسرائیل پر جنگی جرائم کا الزام عائد کیا۔دوسری جانب آسٹریلوی ارکانِ پارلیمنٹ نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی