i بین اقوامی

عرفات میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے سڑکوں پر سفید پینٹ کا تجربہتازترین

June 05, 2024

سعودی عرب میں دوران حج گرمی کی شدت کو 20ڈگری سیلسیس تک کم کرنے کیلئے سڑکوں پر سفید پینٹ کیا جانے لگا۔ایشیائی ممالک کی طرح عرب ممالک بھی گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں سعودی عرب میں حج سیزن کے دوران شدید گرمی پڑرہی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عرفات میں گرمی کی شدت کو کم کرنے اور عازمین حج کو بہتر سہولیات دینے کی غرض سے سعودی جنرل اتھارٹی نے مسجد نمرہ کے اردگرد سفید رنگ کروانا شروع کردیا ہے،اس حوالے سے روڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ سڑکوں پر مخصوص قسم کا سفید رنگ لگانے سے گرمی کی شدت کو 20ڈگری سیلسیس تک کم کیا جاسکتا ہے، منی میں جمرات جانے والے راستے پر یہی روغن لگایا گیا تو وہاں 12سے 15ڈگری گرمی کم ہوگئی۔روڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق سڑکوں پر لگایا جانے والا مخصوص روغن مقامی طور پر تیار ہوا ہے اور اس میں دھوپ کی حرارت کم جذب ہوتی ہے، مسجد نمرہ کے قریب کم و بیش 25ہزار مربع میٹر پر روغن لگایا گیا ہے، گزشتہ برس یہی تجربہ محدود رقبے پر کیا گیا جس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی