علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بی جے پی کی شدت پسندی کی بھینٹ چڑھ گئی ۔بھارت میں مسلمانوں کی جامعات بھی مودی کیزہریلے پروپیگنڈے کے زیراثر ہیں ،مودی کا گزشتہ 10 سالہ اقتدارفرقہ وارایت اور نفرت کی سیاست پرمشتمل ہے جس نیجامعات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ صدیوں پرانی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی گزشتہ پانچ سالوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی فرقہ وارانہ سیاست کا شکار ہے،کئی مسلم اکثریتی جامعات مودی کی دور حکومت میں تشدد اورحملوں کی زدمیں آئی ہیں۔ گزشتہ ہفتے مودی کی مسلم مخالف فرقہ وارانہ تقریرپرتنقید کے باوجود،مودی نے پیر کوعلی گڑھ کے ایم پی ستیش گوتم کیلیے ہم چلاتے ہوئے اپنے مسلم مخالف بیانیے کو دہرایا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی