i بین اقوامی

آکسیجن ماسک معاملے پر2ہزار600 بوئنگ 737 طیاروں کو ایف اے اے معائنے کا سامناتازترین

July 09, 2024

امریکہ کی وفاقی ہوابازی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں مسافروں کے آکسیجن ماسک کی ممکنہ ناکا می کے تناظر میں 26 سو بوئنگ 737 طیاروں کے معائنے کی ضرورت ہے۔ ایف اے اے نے کہا ہے کہ مسافر سروس یونٹ آکسیجن جنریٹرز کے پوزیشن سے باہر منتقلی کی متعد رپورٹس کے بعد737 میکس اور این جی طیاروں کے معائنے کی ضروروت ہے۔ یہ مسئلہ ڈی پریشرائزیشن کے دوران اضافی آکسیجن کی فراہمی میں ناکامی کی وجہ بن سکتا ہے۔ ایف اے اے نے کہا ہے کہ بوئنگ نے فضائی کمپنیوں کو 17 جون کو بصری معائنے کیلئے ایک بلیٹن جاری کیا ہے۔ ایف اے اے نے کہا ہے کہ اس کی فضائی قابلیت کی ہدایات فوری طور پر موثر ہیں اور 120 سے 150 دنوں کے اندر737 ماڈل کے معائنے اور درستگی کے اقدامات کی ضرورت ہو گی۔ ایجنسی نے کہا ہے کہ فضائی کمپنیاں لازما عمومی بصری معائنہ کریں اور اگر ضروری ہو تو آکسیجن جنریٹرز کو نئے اور کام کرنے کے قابل جنریٹرز کے ساتھ تبدیل کریں اور متاثرہ آکسیجن جنریٹرز کو دوبارہ نصب کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی