i بین اقوامی

عالمی موسمیاتی نظم و نسق کے لیے چین امریکہ تعاون ناگزیر ہے، چینی سفیرتازترین

May 31, 2024

امریکہ میں چین کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان عالمی موسمیاتی نظم و نسق کیلئے دوطرفہ تعاون کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ چینی سفیر شا ئی فینگ نے یہ بات سب نیشنل کلائمیٹ ایکشن پر چین امریکہ اعلی سطحی تقریب کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر تما م ممالک غمی اور خوشی میں شریک ہیں صرف تعاون کے ذریعے ہی جیتنے والے نتائج حاصل کر سکتے ہیں اورکوئی بھی صفر کے حساب سے جیتنے والے کے طور پر نہیں ابھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کردار ادا کرنیوالا ملک ہے ،اپنے وعدوں کی پاسداری کر رہا ہے ،ماحول دوست، کم کاربن اخراج اور پائیدار ترقی کے راستے پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ملک ہونے کے ناطے چین اور امریکہ کے پاس توانائی کی منتقلی اورگردشی معیشت کی طاقت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکہ موسمیاتی تعاون کے ویژن کو عملی طور پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں،تھنک ٹینکس اور سماجی تنظیموں کی شرکت کی ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی