i بین اقوامی

عالمی ادارہ صحت کی الکحل اورمیٹھے مشروبات پرعالمی ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویزتازترین

December 06, 2023

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے الکحل اورمیٹھے مشروبات پرعالمی ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے،ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ دنیا بھر میں ہر سال 2.6ملین افراد شراب نوشی کی وجہ سے اور 80لاکھ سے زائد افراد غیر صحت بخش خوراک کی وجہ سے مرتے ہیں، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ الکحل اور غیر الکوحل مشروبات پر ٹیکس عائد کرنے سے ان اموات کی شرح پر قابو پائیں ،بیان میں کہا گیا کہ ایسے مشروبات پر ٹیکس لگانے والے نصف ممالک پینے کے پانی پر بھی ٹیکس لگاتے ہیں اور ڈبلیو ایچ او اس کے برعکس تجویز کرتا ہے،بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ 108ممالک ان مشروبات پر ٹیکس عائد کرتے ہیں، تاہم یہ بات نوٹ کی گئی کہ دنیا بھر میں اوسط استعمال پر ٹیکس مشروبات کی قیمتوں کا صرف 6.6فیصد بنتا ہے،ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹرز میں سے ایک ڈاکٹر روڈیگر کریچ نے بیان میں کہا، "غیر صحت مند مصنوعات پر ٹیکس لگانے سے صحت مند آبادی پیدا ہوتی ہے۔ بیماری اور وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ حکومتوں کو عوامی خدمات فراہم کرنے کے لیے آمدنی پیدا ہوتی ہے۔ تشدد اور ٹریفک حادثات کو روکنے میں بھی مدد ملتی ہے،بیان میںکہا گیا ہے کہ الکحل سے متعلقہ بیماریوں سے ہونے والی اموات لتھوانیا جیسے ممالک میں کم ہوئیں، جنہوں نے شراب نوشی کو کم کرنے کے لیے 2017میں الکحل ٹیکس میں اضافہ کیا،یہ تجویز کرتے ہوئے کہ تمام چینی میٹھے اور الکوحل والے مشروبات پر کھپت ٹیکس لاگو کیا جانا چاہیے، ڈبلیو ایچ او نے ممالک کی مدد کے لیے الکحل ٹیکس کی پالیسیوں پر تکنیکی رہنمائی شائع کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی