بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم، وزیر دفاع اور حماس کے تین رہنمائوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست سامنے آنے پر رد عمل دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ اس درخواست کو مسترد کرتا ہے کہ آئی سی سی پراسیکیوٹر اسرائیلی حکام اور فلسطینی تحریک کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرے گا۔بلنکن نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے، قیدیوں کے تبادلے اور انسانی امداد میں اضافے کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ہم اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک ہی پراسیکیوٹر کو شرمناک قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی