i بین اقوامی

21اور 22جولائی مسلسل تاریخ کے گرم ترین دن ریکارڈتازترین

July 24, 2024

رواں برس جولائی کے 2روز مسلسل تاریخ کے گرم ترین دن ریکارڈ کیے گئے،یورپی یونین مانیٹر نگ ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس 21اور 22جولائی تاریخ کے گرم ترین دن ریکارڈ کیے گئے،کوپرنیکس کلائمٹ چینج سروس کے مطابق 22جولائی کو عالمی سطح پر اوسط درجہ حرارت 17.15ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ 21جولائی کو یہ درجہ حرارت 17.09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،کلائمیٹ مانیٹر کے مطابق دنیا بھر میں 1940سے رکھے گئے ریکارڈ میں 21جولائی اب تک کا گرم ترین دن تھا تاہم 22جولائی نے اسے پیچھے چھوڑ دیا، اس طرح یہ 2دن لگاتار تاریخ کے گرم ترین دن رہے،آخری بار 4دن تک لگاتار گرم ترین دن رہنے کا ریکارڈ 2023کے اوائل میں بنا تھا جبکہ اس سے پہلے اگست 2016میں بھی گرم ترین دن ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی