تائیوان میں ہسپتال میں آگ لگنے سے  8 افراد ہلاک

تائیوان میں ہسپتال میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک

تائے پہ (شِنہوا) تائیوان کی جنوبی کاؤنٹی پھنگ تونگ میں ہسپتال میں آگ لگنے سے  8 افراد ہلاک ہو گئے۔

پھنگ تونگ  کاؤنٹی کی حکومت نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے چھ مرد اور دو خواتین کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں ۔

مقامی فائر ڈپارٹمنٹ کو صبح 7 بج کر 41 منٹ پر انتائی تیان شینگ میموریل ہسپتال کی عمارت سے دھواں نکلنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہسپتال کے اعزازی ڈین سو چھنگ چھے یوآن نے بتایا کہ  آتشزدگی ہسپتال کے مشین روم میں ایئر کمپریسر میں آگ بھڑکنے کے باعث ہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر ہسپتال میں داخل بزرگ مریض تھے۔

ریسکیو اہلکاروں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ آگ پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔

 

Comment / Reply From