پاکستان کی کارروائی افغانستان کی خود مختاری پر حملہ اور علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے،بھارت کی ہرزہ سرائی
بھارت نے کہا ہے کہ افغانستان پر فضا ئی حملہ پاکستان کے غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی عکاسی کرتا ہے اور یہ اندرونی ناکامیوں کا بوجھ دوسروں پر ڈالنے کی بے سود کوشش کا اظہار ہے۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں پاکستان کے حملوں کو کھلی جارحیت، افغانستان کی خود مختاری پر حملہ اور خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک ہوئے۔ بیان کے مطابق بھارت اپنے عزیزوں کو کھونے والے افغان خاندانوں سے تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا بھارت یا افغانستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پاکستان کے مسلسل غیر ذمہ دارانہ رویے اور اپنی داخلی ناکامیوں کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہرانے کیلئے سرحد پار تشدد کا سہارا لینے کی ناکام کوشش کی عکاسی کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
