ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد شہزادہ ہیری کو مالی مشکلات کا خطرہ
برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کو اپنی دادی، ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد شہزادہ ہیری اپنی سوانح حیات میں شامل کی گئی کچھ کہانیوں کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر ڈیوک آف سسیکس نے اپنے خاندان پر تنقید کرنا کم نہ کیا تو وہ بھاری رقم سے محروم ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، ہیری کو 35 ملین پاونڈز کے کتاب کے معاہدے میں سے 17.5 ملین پاونڈز مل چکے ہیں۔اس معاہدے میں 4 کتابیں شامل ہیں، جن میں سیایک تو اس سال کے آخر میں شائع کی جائے گی۔اس حوالے سے برطانیہ میں بادشاہت کے حامی شاہی مبصر رابرٹ جابسن کا ایک آسٹریلوی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئیکہنا تھا کہ ہیری کو کتاب میں لکھے گئے ہر لفظ کے بارے میں علم ہونا چاہیے کیونکہ یہ بات ہم سب ہی جانتے ہیں کہ یہ کتاب ہیری خود نہیں لکھ رہے بلکہ ایک مصنف لکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ اپنے بیانات کوجس طرح بھی دیکھتے ہیں، اگر لوگ اس سے متفق نہیں ہیں تو آپ کو مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہشہزادہ ہیری کی سوانح حیات میں جو کچھ بھی شائع ہونے والا ہے وہ ان کے والد کنگ چارلس سوم، اور بڑے بھائی پرنس آف ویلز ولیم کے لیے ایک بیانیے کے طور پر سامنے آئے گا۔شاہی مبصر نے کہا کہ اسی طرح وہ ڈیانا کی کہانی کی بھی پوری سچائی نہیں جانتے کیونکہ وہ بھی ڈیانا نے خود نہیں بلکہ مصنف اینڈریو مورٹن نے لکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ کتاب میں اپنے خاندان پر تنقید میں کمی کر سکتے ہیں یا نہیں کیونکہ اگر ایسا ہوتا ہے تو پبلشرز جتنی بھی رقم ابھی تک ادا کرچکے ہیں باقی رقم کی ادائیگی سے انکار کرسکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!